خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 24؍فروری 2015ء بروز منگل مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاح کا اعلان فرمایا:۔
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔
اس وقت مَیں ایک نکاح کا اعلان کروں گا جو عزیزہ تہمینہ رزاق واقفۂ نو کا ہے۔( یہ مکرم عبد الرزاق صاحب لندن کی بیٹی ہیں۔) جو عزیزم آصف اقبال احمد ابن مکرم نثار احمد صاحب کے ساتھ دس ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔
اللہ تعالیٰ کرے کہ یہ نکاح ہر لحاظ سے بابرکت ثابت ہو ۔ آپس میں ہمیشہ اعتماد اور تعلق کی فضا پیدا رہے اور ان کی نیک نسلیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آگے چلاتا رہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔
نکاح کے بابرکت ہونے کیلئے دعا کرلیں۔
(مرتبہ:۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)