ارشادِ نبوی
قبولیت دعا پر شکرانہ کی دعا
حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تمہیں اپنی دعا کے قبول ہونے کا پتہ چلے مثلاً کسی مرض سے شفا پاؤ یا سفر سے واپس آؤ تو یہ دعا کرو : اس خدا کے لئے سب تعریفیں ہیں جس کی عزت اور جلال کے ساتھ تمام امور تکمیل پاتے ہیں۔
(مستدرک حاکم جلد 1ص730 حدیث نمبر 1999)