ارشادِ نبوی
مجالس کی امانت
حضرت جابر بن عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
مجالس امانت ہیں سوائے تین قسم کی مجالس کے، ناجائز خون بہانے پر مشورہ ہو، بدکاری کا منصوبہ ہو یا ناحق مال دبانے کا پروگرام ہو۔
(سنن ابی داؤد کتاب الادب باب نقل الحدیث۔ حدیث نمبر 4226)