ارشادِ نبوی
دعا کا دائرہ وسیع رکھو
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی مسجد میں داخل ہواجبکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف فرما تھے۔اعرابی نےنماز پڑھی اور یہ دعا کرنے لگا ۔ اے اللہ صرف مجھ پر اور محمد (ﷺ) پر رحم کرنا اور ہمارے علاوہ کسی پررحم نہ کرنا۔ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے یہ سنا تو فرمایا تو نے توایک وسیع دائرہ کو تنگ کر دیا ۔
(جامع ترمذی کتاب الطہارۃ باب فی البول)