نمازجنازہ حاضر وغائب
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ بتاریخ 22؍مارچ 2018ءبروز جمعرات کو نمازِ ظہر سے قبل حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کرمکرمہ سعیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد یوسف خان صاحب (سابق ڈپٹی سیکرٹری ۔اسلام آباد ۔ حال گلفورڈ۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
مکرمہ سعیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد یوسف خان صاحب(سابق ڈپٹی سیکرٹری ۔اسلام آباد ۔ حال گلفورڈ۔ یوکے)
19 مارچ2018 ء کو 90سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ بچپن سے تہجد گذار، صوم وصلوۃ کی پابند ،روزانہ باقاعدگی سے تلاوت قرآن کریم کرنے والی ، انتہائی نیک اور ملنسار خاتون تھیں۔ بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی بھی توفیق پائی۔ مالی تحریکات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں ۔ خلافت سے محبت کا گہرا تعلق تھا اور اپنے بچوں کو بھی ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کیا کرتی تھیں۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں ۔آپ کے ایک بیٹے مکرم عبد الرؤوف یوسف صاحب مانچسٹر ویسٹ جماعت میں جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمت کی توفیق پارہے ہیں ۔
نماز جناز ہ غائب
مکرمہ آنسہ حبیب صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری حبیب احمد باجوہ صاحب(جرمنی)
یکم جنوری2018ءکو68سال کی عمرمیںبقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نے اپنے حلقہ میں صدر لجنہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند، خلافت سے محبت کا تعلق رکھنے والی، مالی قربانی میں پیش پیش، خوش اخلاق اور مہمان نواز خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے یاد گار چھوڑے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنی رضا کی جنتوں میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر کرنے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین
… … … … … … …
ز…مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ بتاریخ 26؍مارچ 2018ءبروز سوموار 12بجے صبح حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کرمکرمہ رضیہ اصغر باجوہ صا حبہ اہلیہ مکرم بشیر اصغر باجوہ صا حب مرحوم (نیومالڈن ۔یوکے) اور مکرمہ ذکیہ بیگ صا حبہ اہلیہ مکرم مرزا اکرم بیگ صا حب مرحوم (یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
نماز جنازہ حاضر
1۔مکرمہ رضیہ اصغر باجوہ صا حبہ اہلیہ مکرم بشیر اصغر باجوہ صاحب مرحوم (نیومالڈن ۔یوکے)
21 مارچ2018 ء کو 82 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ مکرم حضرت چوہدری محمد عظیم باجوہ صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی تھیں۔1954ءمیں یوکے آئیں۔ لجنہ یوکے کی ابتدائی ممبران میں سے تھیں۔ آپ خلافت کے ساتھ عقیدت کا گہرا تعلق رکھنے والی بڑی نیک اورصا لحہ خاتون تھیں۔مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔اپنے حلقہ میں لجنہ وناصرات کوترجمہ کے ساتھ قرآن کریم پڑھانےکی تو فیق ملی۔ نیز آپ نے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی قُرآن کلاس کا رواں انگریزی ترجمہ کرنے کی بھی توفیق پائی۔پسماندگان میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا یادگار چھوڑے ہیں۔آپ مکرم خلیل احمد باجوہ صاحب (رضاکارکارکن دفتر پرائیویٹ سیکرٹری ) کی خوش دامنہ تھیں۔
2۔مکرمہ ذکیہ بیگ صا حبہ اہلیہ مکرم مرزا اکرم بیگ صا حب مرحوم(یوکے)
22 مارچ2018 ء کو 80 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت شیخ محمد بخش صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی تھیں۔ خلافت کے ساتھ اخلاص ووفا کا گہرا تعلق رکھنے والی بہت نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ پسماندگان میں تین بچے یادگار چھوڑے ہیں۔
نماز جناز ہ غائب
1۔مکرمہ حمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم شیخ محمدشریف صاحب (لاہور )
14مارچ2018ءکو96سال کی عمرمیں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ محترم شیخ محمد دین صاحب مرحوم مختار عام صدر انجمن احمدیہ کی بیٹی اور مکرم شیخ مبارک احمد صاحب ( مبلغ امریکہ ) اور مکرم شیخ نور احمد منیر صاحب (مبلغ سلسلہ) کی ہمشیرہ تھیں۔پنجوقتہ نمازوں کی پابند، تہجد گزار ، چندہ جات میں باقاعدہ ،بہت نیک اور مخلص خاتون تھیں۔قرآن کریم کی تلاوت بڑی باقاعدگی سے کرتی تھیں ۔ضرورت مندوں کی مالی امداد بھی ہر ماہ باقاعدگی سے کیا کرتی تھیں۔سلسلہ کے جو بزرگ لاہور جاتے اور ان کے گھر قیا م کرتے تو آپ ان کی بہت خاطر مدارات کیا کرتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ مکرم شیخ نثار احمد صاحب امیر جماعت سمن آباد لاہور کی والدہ تھیں۔
2۔مکرم مولوی منیر احمد صاحب (مدراس۔انڈیا)
یکم فروری 2018ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے خاندان میں احمدیت آپ کے بڑے بھائی مکرم محی الدین صاحب کے ذریعہ سے آئی ۔جنہوں نے 1970ء میں بیعت کی توفیق پائی ۔ مرحوم صوم وصلوۃ کے پابند ، تہجد گزار ،صدقہ وخیرا ت کرنے والے بہت مخلص انسان تھے ۔ خلافت سے بڑا فدائیت کا تعلق تھا۔اپنے خاندان کے افرادمیں بھی آپ نے خلافت سے محبت پیدا کی۔ آپ کو تبلیغ کا بہت شوق تھا۔ اس وجہ سے کئی دفعہ مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ایک مرتبہ تو تبلیغ کے دوران آپ کے سر پر چوٹ بھی آئی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔
3۔مکرم احمد بشارت صا حب ( ڈنمارک)
23 فروری 2018ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ بہت مخلص اور باوفا انسان تھے۔ جماعتی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ آپ نے نائب امیر جماعت اور قاضی کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ ڈنمارک سے جہاد کے نام سے ایک جماعتی رسالہ بھی نکالتے رہے ۔ مرحوم موصی تھے۔
4۔مکرمہ بشرٰی بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد اکرم فیض صاحب (لاہور)
14فروری2018ء کوبقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ صوم و صلوٰۃ کی پابند، خلافت سے والہانہ محبت رکھنے والی،بڑی مہمان نواز اور غریب پرور خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں میاں کے علاوہ ایک بیٹی اور تین بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔آپ مکرم چوہدری عبد العزیز ججہ صاحب مرحوم سابق مینجر محمود آباد اسٹیٹ سندھ کی بڑی بیٹی اور مکرم خالد محمود اکرم صاحب(کارکن حفاظت خاص لندن )کی والدہ تھیں۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیںاپنی رضا کی جنتوں میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر کرنے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین