متفرق شعراء
نماز میں لذت و حلاوت کے حصول کے لئے دعا
اے خدا میں اندھا و ناکارہ و بد ذوق ہوں
تیری الفت کی حلاوت سے نہیں ہوں آشنا
ہاں مگر سنتا ہوں میں جب بھی اذاں
تو تھکے قدموں سے آتا ہوں ترے دربار میں
بے دلی سے سر جھکاتا ہوں تری سرکار میں
…………………………
دل میں رہتا ہے خیالوں کا ہجوم
گھیر لیتی ہے مجھے بادِ سموم
بے حضوری سی ہے کیوں تیرے حضور
کیوں نہیں ملتا مجھے لطف و سرور
عادتاً یہ فرض کرتا ہوں ادا
لذتِ گریہ سے ہوں ناآشنا
……………………
اے خدا میری سعی پر کر نظر
کر ہرا بے رنگ کوشش کا شجر
ہو عطا اس پیڑ کو کوئی ثمر
دل پہ اک شعلہ گرا دے نور کا
دیکھ لوں منظر میں کوہ طُور کا
راکھ ہوں عرشیؔ یہ سفلی لذتیں
قرب کی مجھ کو عطا ہوں برکتیں
واسطہ ہے مصطفیؐ کے نام کا
تھام لے اب ہاتھ مجھ ناکام کا