ارشادِ نبوی
ذکر الٰہی کی برکات
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:ذکر الٰہی کرنے والے اور ذکر الٰہی نہ کرنے والے کی مثال زندہ اور مردہ کی طرح ہے ۔ یعنی جو ذکر الٰہی کرتاہے وہ زندہ ہے اور جو نہیں کرتا وہ مردہ ہے ۔
پھر مسلم کی روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :وہ گھر جن میں خداتعالیٰ کا ذکر ہوتاہے اور وہ گھر جن میں خداتعالیٰ کا ذکر نہیں ہوتا ، ان کی مثال زندہ اور مردہ کی طرح ہے۔
(بخاری کتاب الدعوات باب فضل ذکر اللہ تعالیٰ۔مسلم کتاب الصلوٰۃ باب استحباب صلوۃالنافلۃفی بیتہ وجواز ھا فی المسجد)