ارشادِ نبوی
حاجیوں سے خطاب
حضرت ابوبکرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا:
’’تمہارے اموال اور تمہاری جانیں اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل عزت اور حرام ہیں جس طرح یہ دن اور یہ شہر اور یہ مہینہ لائقِ ادب اورحرمت والا ہے‘‘۔
(صحیح بخاری کتاب العلم باب قول النبیﷺ)