سہ ماہی ’’ بنگلہ بلٹن‘‘

اللہ تعالیٰ کے فضل سے بنگلہ ڈیپارٹمنٹ یوکےکو مئی 2017ء میں بنگلہ اور انگریزی زبان میں ایک سہ ماہی بلٹن بنام ’’بنگلہ بلٹن‘‘جاری کرنے کی توفیق ملی۔ 8صفحات پر مشتمل اس بلٹن کا مقصد جماعت احمدیہ یعنی حقیقی اسلام کی تعلیمات کو بنگلہ دیشیوں میں پھیلانا اوران کی تربیت کرنا ہے۔مکرم منصور احمد صاحب سیکرٹری بنگلہ ڈیپارٹمنٹ یوکے کو ایڈیٹر کے فرائض سر انجام دینے کی توفیق مل رہی ہے۔

بلٹن میں قال اللہ، قال الرسول ﷺ، کلام الامام اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبات جمعہ کے خلاصہ جات کے علاوہ بنگلہ ڈیپارٹمنٹ یوکے کی مساعی پر مشتمل رپورٹس اور تعلیمی و تربیتی مضامین شامل ہیں۔

جلسہ سالانہ یوکے 2018ء کے موقع پر12صفحات پر مشتمل بنگلہ بلٹن کا خصوصی شمارہ شائع ہوا ہے۔

اللہ تعالیٰ اس بلٹن کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور روز افزوں ترقیات سے نوازے۔ آمین۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button