ارشادِ نبوی
مجسم قرآن
یزید بن بابنوس بیان کرتے ہیں کہ ہم نے حضرت عائشہؓ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے اخلاق کیسے تھے۔ تو انہوں نے فرمایا کہ آپ کے اخلاق عین قرآن تھے۔ پھر فرمانے لگیں کہ سورۃ المومنون سناؤ۔ اس کی ابتدائی آیات (جن میں مومنوں کی صفات کا ذکر ہے) سن کر فرمایا یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے اخلاق فاضلہ تھے۔
(مستدرک حاکم جلد 2 صفحہ 426 تفسیر سورۃ المومنون)