امریکہ (رپورٹس)
مارشل آئی لینڈ مبلغ سلسلہ کی صدر مملکت اور امریکہ کی سفیر کے ساتھ ملاقات
مکرم مبارک احمد ظفر صاحب (ایڈیشنل وکیل المال لندن) تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے 9؍ اکتوبر 2018ء کو مکرم ساجد اقبال صاحب مبلغ سلسلہ مارشل آئی لینڈ کو مع اہلیہ مارشل آئی لینڈ کی صدر مملکت عزت مآب Hilda Heineسے ملاقات کرنے کی توفیق ملی۔ اسی طرح انہیں 12؍ اکتوبر 2018ء کومارشل آئی لینڈ میں تعینات امریکہ کی سفیر مکرمہ Karen Stewart سے بھی ملاقات کا موقع ملا۔ دونوں مواقع پر مبلغ سلسلہ نے جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا نیزقرآن کریم کا انگریزی ترجمہ اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی کتاب World Crisis and the Pathway to Peace تحفۃً پیش کی۔
اللہ تعالیٰ دونوں ملاقاتوں کے بہترین نتائج مرتب فرمائے۔آمین۔
٭…٭…٭