خطبہ نکاح فرمودہ 28 جنوری2017ء
سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 28 جنوری2017ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ تشہد، تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اس وقت میں چند نکاحوں کےاعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ عائشہ صدف( واقفہ نو) کا ہے جو ربوہ کی ہیں اور مظفر احمد صاحب بریڈ فورڈ کی بیٹی ہیں۔ ان کا نکاح عزیزم محمد سفیر الدین (مربی سلسلہ) پاکستان کے ساتھ نوے ہزار پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ دولہے کے وکیل مکرم مقصود الہٰی صاحب ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ نصرت پھول (واقفہ نو) کا ہے جو سرفراز احمد صاحب کینیڈا کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم دانیال احمد افضال ابن مکرم اقبال احمد صاحب کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
اس نکاح کے فریقین کے مابین ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور نے فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ فاتحہ شیخ نوید بنت مکرم شیخ نوید احمد صاحب بیلجئم کا عزیزم سفیر احمد ابن مکرم تنویر احمد صاحب کے ساتھ ساڑھے چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر حضور انور نے دعا کروائی اور تینوں نکاحوں کے فریقین کو شرف مصافحہ بخشا۔
(مرتبہ :ظہیر احمد خان۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)