خطبہ نکاح فرمودہ 02؍اپریل 2017ء
سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 02 اپریل 2017ء بروز اتوار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اس وقت میں چند نکاحوں کا اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ منزہ بتول(واقفۂ نو)کا ہے جومکرم فضل اللہ طارق صاحب (مربی سلسلہ ربوہ)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم ڈاکٹر سید نیّر احمد(واقف زندگی) جو اس وقت طاہر ہارٹ ربوہ میں کام کر رہے ہیں اور سید توقیر مجتبیٰ صاحب کے بیٹے ہیں ،کے ساتھ تین لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ لڑکی اور لڑکے دونوں کے وکیل مکرم حبیب اللہ طارق صاحب اور مکرم سید تاثیر مجتبیٰ صاحب اس وقت یہاں موجود ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ حائقہ احمد بنت مکرم ہمایوں احمد صاحب (مورڈن لندن)کا ہے۔ یہ عزیزم وجاہت کریم (واقف نو)ابن مکرم رافت کریم صاحب کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور نے فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ مشعل احمد بنت مکرم سلیم احمد صاحب کا ہے۔(اس موقع پر حضور انور نے دریافت فرمایا)یہ مِشعل ہے یا مَشعل ہے؟ عرض کیا گیا کہ مِشعل ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا: مِشعل ہے تو اس پر لکھا غلط ہوا ہے۔
پھر فرمایا :۔سلیم احمد صاحب کی یہ بیٹی ہیں۔ ان کا نکاح عزیزم طیب رضا (واقف نو) ابن مکرم مرزا محمد رفیق صاحب (لندن)کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
بعدازاں حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ عمارہ خان سعید کا ہے جو مکرم بشارت سعید صاحب کی بیٹی ہیں۔ جو سکیورٹی بیت الفتوح کے کارکن ہیں۔ اور یہ نکاح عزیزم وقاص احمد ابن مکرم مبشر احمد صاحب لندن کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
اس نکاح کے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور نے فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ صائمہ خان کا ہےجو مکرم محمد احسن خان صاحب(جرمنی)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم راحیل احمد ابن مکرم لئیق احمدصاحب جو نائب سیکرٹری ضیافت یوکے ہیں، کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ دلہن کے وکیل مکرم محمد انصر خان صاحب یہاں حاضر ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ بریرہ جاوید کا ہے، یہ ایم ٹی اےمیں Volunteer ہیں۔ اور مکرم عبدالمومن جاوید صاحب کی بیٹی ہیں۔ ان کا نکاح عزیزم عطاء الودود متین ابن مکرم عبدالمتین صاحب (سٹن)کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ اَوز گل احمد بنت مکرم تنویر احمد صاحب (بیلجیم)کا ہے۔جو عزیزم محمد انصر خان فاروق ابن مکرم محمدعمر خان فاروق صاحب مرحوم( بیلجیم)کے ساتھ دس ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلانکاح عزیزہ مہرین رفیع بنت مکرم رفیع احمد صاحب کرائیڈن کا ہے۔ جوعزیزم علی عدنان منیر ابن مکرم منیر احمد چوہدری صاحب کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ دلہن کے وکیل ان کے چچا چوہدری نذیر احمد صاحب ہیں۔
حضور نے اس نکاح کے فریقین کے درمیان ایجا ب و قبول کروایا اور پھر تمام نکاحوں کے اعلان کے بعد حضور انور نے ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیےدعا کروائی اوران نکاحوں کے فریقین کو شرف مصافحہ بخشا۔
(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)