امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا دورۂ امریکہ 2018ء (5 نومبر)
… … … … … … … … …
5؍نومبر2018ءبروزسوموار
… … … … … … … … …
حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صبح پانچ بج کر چالیس منٹ پر مسجد بیت الرحمٰن میں تشریف لا کر نماز فجر پڑھائی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ اپنی رہائشگاہ پر تشریف لے گئے۔
صبح حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دفتری ڈاک، خطوط اور رپورٹس ملاحظہ فرمائیں اور ہدایات سے نوازا۔ حضورِانور مختلف دفتری امور کی انجام دہی میں مصروف رہے۔
پروگرام کے مطابق ڈیڑھ بجے حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مسجد بیت الرحمٰن کے ایک ہال میں تشریف لائے جہاں مختلف شعبہ جات کی گروپ تصاویر کا پروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔
درج ذیل 28شعبہ جات نے باری باری گروپس کی صورت میں حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ تصویر بنوانے کی سعادت پائی۔
٭ گروپ سیکیورٹی حفاظت خاص۔
٭ ممبران نیشنل مجلس عاملہ جماعت یوایس اے۔
٭ مبلغین کرام یو ایس اے۔
٭ کارکنان شعبہ ضیافت جنرل۔
٭کارکنا ن شعبہ ضیافت۔
٭شعبہ ملاقات۔
٭ انتظامیہ جس نے دورہ کے پروگرام آرگنائز کئے۔
٭ شعبہ تعلیم القرآن، وقف عارضی (تقریبات آمین آرگنائزیشن)۔
٭ شعبہ رہائش۔
٭ شعبہ پارکنگ و ٹریفک کنٹرول٭ شعبہ سٹاف، انتظامیہ مسجد بیت الرحمٰن۔
٭ شعبہ سمعی و بصری (لوکل)۔
٭ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ یوایس اے۔
٭ شعبہ قضاء۔
٭ شعبہ امورِخارجیہ۔
٭ گروپ اطفال الاحمدیہ (جس نے وقف عارضی میں حصہ لیا)۔ حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت ان اطفال کو قلم عطافرمائے۔
٭ میڈیا ٹیم۔
٭ شعبہ امورِعامہ۔
٭ اساتذہ، طلباء جامعہ احمدیہ کینیڈا۔
٭ مبلغین کرام جماعت احمدیہ کینیڈا۔
٭ سٹاف MTA ٹیلی پورٹ یوایس اے۔
٭ شعبہ قافلہ ٹرانسپورٹ۔
٭شعبہ فوٹوگرافرز۔
٭ شعبہ جائیداد۔
٭ شعبہ سیکیورٹی(خدام جو مختلف بیرونی پوسٹوں پر متعین تھے)۔
٭ MTA انٹرنیشنل لندن (مرکزی ٹیم MTA جس نے اس دورہ کی مکمل کوریج کی)
تصاویر کے اس پروگرام کے بعد حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد بیت الرحمٰن میں تشریف لا کر نمازِظہروعصر جمع کرکے پڑھائیں۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنی رہائشگاہ پر تشریف لے گئے۔
پچھلے پہر بھی حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مختلف امور کی انجام دہی میں مصروف رہے۔
پروگرام کے مطابق چھ بجے حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد بیت الرحمٰن میں تشریف لا کر نمازِمغرب وعشاء جمع کرکے پڑھائیں۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنے رہائشی حصہ میں تشریف لے گئے۔
حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ امریکہ کا آج اختتام ہو رہا تھا۔ آج شام امریکہ سے واپس لندن برطانیہ کے لیے روانگی تھی۔ حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو الوداع کہنے کے لیے دوپہر سے ہی احباب جماعت مختلف جماعتوں سے مسجد بیت الرحمٰن جمع ہونے شروع ہوگئے تھے۔
حضورِ انور کی امریکہ سے روانگی
سات بج کر چالیس منٹ پر حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنی رہائشگاہ سے باہر تشریف لائے۔ حضورِانور کے چہرہ مبارک پر نظر پڑتے ہی احباب جماعت نے بڑے جوش اور ولولہ کے ساتھ نعرے بلند کیے۔ سبھی کے ہاتھ بلند تھے۔ خواتین اپنے ہاتھ ہلاتے ہوئے شرف زیارت سے فیضیاب ہورہی تھیں۔ بچیاں گروپس کی صورت میں الوداعی دعائیہ نظمیں پڑھ رہی تھیں۔
حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ازراہِ شفقت احباب کے قریب تشریف لے گئے اور کچھ وقت کے لیے احباب میں رونق افروز رہے۔ بعدازاں حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دعا کروائی۔ اس دوران بڑے رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ احباب و خواتین یہاں تک کہ بچوں کی آنکھوں میں بھی آنسو نظر آرہے تھے۔ ہر چھوٹا بڑا افسردہ تھا۔ جب حضورِانور کی گاڑی مسجد بیت الرحمن کے بیرونی احاطہ سے روانہ ہوئی تو احباب کے ہاتھ فضا میں بلند تھے اور ہر طرف سے السلام علیکم، فی امان اللہ اور خدا حافظ کی آوازیں بلند ہورہی تھیں۔
قریباً آٹھ بج کر چالیس منٹ پر حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ایئرپورٹ پر تشریف آوری ہوئی۔
حضورِانور کی ایئرپورٹ پر آمد سے قبل ہی سامان کی بُکنگ اور بورڈنگ پاس کے حصول کی کارروائی مکمل ہو چکی تھی۔ جونہی حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز گاڑی سے باہر تشریف لائے ایئرپورٹ کے پروٹوکول آفیسر نے حضورِانور کو خوش آمدید کہا اور حضورِانور کو اپنے ساتھ ایئرپورٹ کے اندر لے گئے۔
امیگریشن کے لیے ایک علیحدہ جگہ مخصوص کرکے خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ اس کے بعد حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ایک سپیشل لائونج میں تشریف لے گئے۔
دس بج کر پندرہ منٹ پر حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جہاز پر سوار ہوئے۔
مکرم صاحبزادہ مرزا مغفور احمد صاحب امیر جماعت یوایس اے، محترمہ صاحبزادی امۃ المصور صاحبہ اہلیہ امیر صاحب امریکہ، مکرم ڈاکٹر نسیم رحمت اللہ صاحب نائب امیر جماعت امریکہ، مکرم ملک وسیم احمد صاحب نائب امیر جماعت امریکہ، مکرم منعم نعیم صاحب چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ یوایس اے حضورِانور کو الوداع کہنے کے لیے حضورِانور کے ساتھ ایئرپورٹ کے اندر تک آئے تھے۔ ان سبھی احباب نے حضورِانور سے شرف مصافحہ حاصل کیا۔ صاحبزادی امۃ المصور صاحبہ نے حضرت بیگم صاحبہ مدظلہا العالی کو الوداع کہا۔ بعدازاں حضورِانور جہاز کے اندر تشریف لے گئے۔
لندن ورودِ مسعود
برٹش ایئرویز کی پرواز BA292 دس بج کر چالیس منٹ پر واشنگٹن کے Dullas انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہیتھرو ایئرپورٹ لندن کے لیے روانہ ہوئی۔ قریباً پونے سات گھنٹے کی مسلسل پرواز کے بعد برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق 6؍نومبر بروز منگل کی صبح دس بج کر پچیس منٹ پر حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا جہاز ہیتھرو ایئرپورٹ لندن پر اُترا۔ جہاز کے دروازہ پر ایئرپورٹ کے ایک پروٹوکول آفیسر نے حضورِانور کو خوش آمدید کہا۔
بعدازاں حضورِانور خصوصی انتظام کے تحت ایک سپیشل لائونج میں تشریف لے آئے۔ اسی لائونج میں مکرم رفیق احمد حیات صاحب امیر جماعت یوکے، مکرم مبارک احمد ظفر صاحب ایڈیشنل وکیل المال لندن اور مکرم عمران ظفر صاحب مہتمم عمومی مجلس خدام الاحمدیہ یوکے نے حضورِانور کو خوش آمدید کہا۔ اسی لائونج میں امیگریشن آفیسر نے آکر پاسپورٹ دیکھے۔
گیارہ بج کر پینتیس منٹ پر ایئرپورٹ سے مسجد فضل لندن کے لیے روانگی ہوئی۔ قریباً ساڑھے بارہ بجے حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مسجد فضل لندن تشریف آوری ہوئی۔ جہاں احباب جماعت مردوخواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں اپنے پیارے آقا کا استقبال کیا اور حضورِانور کو خوش آمدید کہا۔ مسجد فضل کے بیرونی احاطہ کو جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔ حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنا ہاتھ بلند کرکے سب کو السلام علیکم کہا اور اپنی رہائشگاہ پر تشریف لے گئے۔
سیّدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے امریکہ اور گوئٹے مالا کے اس سفر میں حضرت بیگم صاحبہ مدظلہاالعالی کے علاوہ جن افراد کو حضورِانور کے قافلہ میں شمولیت کی سعادت حاصل ہوئی ان کے اسماءحسب ذیل ہیں:
٭ مکرم منیرجاوید صاحب( پرائیویٹ سیکرٹری)
٭ مکرم عابدوحید خان صاحب، (انچارج پریس اینڈ میڈیا آفس لندن و خصوصی مندوب الفضل انٹرنیشنل برائے دورۂ امریکہ و گوئٹے مالا)
٭ مکرم سید محمد احمد ناصر صاحب (نائب افسر حفاظت خاص لندن)
٭ مکرم ناصر احمد سعید صاحب (شعبہ حفاظت)
٭ مکرم محمود احمد خان صاحب (شعبہ حفاظت)
٭ مکرم سخاوت علی باجوہ صاحب (شعبہ حفاظت)
٭ مکرم مرزا لئیق احمد صاحب (شعبہ حفاظت)
٭خاکسار عبدالماجد طاہر (ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن)
امریکہ سے ڈاکٹر مکرم تنویر احمد صاحب اس سارے سفر کے دوران بطور ڈیوٹی قافلہ کے ساتھ رہے۔ امیر صاحب امریکہ نے انہیں سفر کے آغاز سے دو روز قبل ہی لندن بھجوا دیا تھا جہاں سے یہ قافلہ کے ساتھ رہے۔
٭ مکرم ڈاکٹر حامد اللہ خان صاحب (یوکے) کو بھی امریکہ میں قیام کے دوران قافلہ میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔
٭ ایم ٹی اے (MTA) انٹرنیشنل یوکے کے درج ذیل ممبران نے امریکہ اور گوئٹے مالا سے بعض پروگراموں کی live ٹرانسمیشن اور مختلف پروگراموں کی کوریج اور ریکارڈنگ کے لیے اس دورہ میں شمولت کی سعادت پائی۔
مکرم منیر عودہ صاحب، مکرم توقیر احمد مرزا صاحب، مکرم غالب خان صاحب، مکرم عدنان زاہد صاحب، مکرم حامدا للہ ناصر صاحب، مکرم سفیر الدین قمر صاحب، مکرم علی احمد صاحب (سوشل میڈیا)
٭ MTA افریقہ کے تحت افریقن ممالک میں اس دورہ کی کوریج کے لیے عمر سفیر صاحب، انچارج MTA افریقہ نے شمولیت کی سعادت پائی۔
ریویوآف ریلیجنز کے تحت اس دورہ کی کوریج کے لیے مکرم عامر سفیر صاحب ایڈیٹر رسالہ ریویوآف ریلیجنز نے شمولیت کا شرف پایا۔
٭ مرکزی شعبہ مخزن تصاویر سے مکرم عمیر علیم صاحب انچارج شعبہ اور غدیر احمدصاحب نے شمولیت کی سعادت پائی۔
اللہ تعالیٰ ان سب احباب کے لیے یہ سعادت مبارک فرمائے۔
٭…٭…٭