متفرق شعراء
دل جان سے اے پیارے امام عید مبارک
پیارے آقا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کی خدمتِ اقدس میں
عید کی منظوم مبارک باد
دل جان سے اے پیارے امام عید مبارک
باعزت و تکریم و سلام عید مبارک
اے فخر گلستانِ مسیحائے زمانہ
اے نازشِ گُل، عالی مقام عید مبارک
دو لفظ نہیں میرا دھڑکتا ہوا دل ہے
چاہت سے یہ معمور پیام عید مبارک
ہے ساقیٔ عالم کی مہربانی نے آقا
بخشا ہمیں فرحت کا یہ جام عید مبارک
دے جاتا ہے یہ جاتے ہوئے اہلِ حرم کو
انعامِ خدا، ماہِ صیام عید مبارک
کل شام میں جب چاند نے کی چہرہ نمائی
ہر سُو ہے یہی نعرۂ عام عید مبارک
ہر صبح ہر اک شام ہو خوشیوں کا بسیرا
ہو آپ کے گھر نقشِ دوام، عید مبارک
ہر پل ہوں مرادوں کے ثمر تازہ بتازہ
اور آپ کا جیون ہو مدام عید مبارک
طالب ہے دعاؤں کا یہ کہتے ہوئے آقا
عابدؔ وہی ادنیٰ سا غلام ’’عید مبارک‘‘