امریکہ (رپورٹس)

جماعتِ احمدیہ ارجنٹینا کی انٹرنیشنل بُک فیئر 2019ء میں کامیاب شرکت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتِ احمدیہ ارجنٹینا کو گذشتہ سال پہلی مرتبہ بین الاقوامی کتاب میلے میں سٹال لگانے کی توفیق ملی تھی۔امسال بھی دار الحکومت Buenos Airesمیں منعقد ہونے والے International Book Fairمیں 25؍ اپریل سے 13مئی تک جماعتی سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ یہ Book Fairارجنٹائن کا سب سے اہم سالانہ cultural eventہے اور دنیا کے اہم ترین Book Fairsمیں شمارہوتا ہے جس میں ہر سال زائرین کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے۔

قرآن کریم کے مختلف زبانوں میں تراجم کے علاوہ سپینش زبان میں مختلف اسلامی لیٹریچر جماعتی سٹال کی زینت بنا۔ دورانِ Book Fairاللہ تعالیٰ کے فضل سے کئی ہزار افراد تک اسلام احمدیت اور حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ و السلام کی آمد کا پیغام پہنچانے کی توفیق حاصل ہوئی۔100سے زائد افرادنے جماعت سے مستقل رابطہ میں رکھنے اور اسلام احمدیت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جن سے رابطے کی معلومات لے لی گئی تھیں۔دورانِ Book Fair دو کانفرنسز بھی منعقد کی گئیں جن میں 150سے زائد احباب نے شرکت کی اور بہت دلچسپی ظاہر کی۔

جماعتِ احمدیہ ارجنٹائن کے لوکل افرادکےعلاوہ جماعت Uruguayاور جرمنی سے بھی احمدی احباب معاونت کے لیے تشریف لائے تھے ۔اللہ تعالیٰ تمام رضاکاروں کو اجرِ عظیم سے نوازے ۔ آمین

(رپورٹ: مروان سرور گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ارجنٹینا)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button