امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات 06؍ تا 09؍ جون 2019ء
مورخہ06؍ تا 09 ؍ جون 2019ءکے دوران حضرت خليفة المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…03؍ جون بروز سوموار: حضورِ انور نے آج نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر مکرم رانا عبد اللطیف صاحب ابن مکرم رانا سردار محمد صاحب (بہاولنگر۔ حال یوکے) کي نمازِ جنازہ حاضرپڑھائي اور اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ اس نمازجنازہ حاضر کے ساتھ 4؍ مرحومين کي نماز جنازہ غائب بھي اداکي گئي۔
٭…06؍ جون بروز جمعرات : حضورِ انور نے آج نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر مکرم رفیع الدین احمد صاحب (R.D . Ahmad) بیرسٹر (حال مقیم آکسفورڈ۔ یوکے) اور مکرمہ امۃ السلام غزالہ ملک صاحبہ (اہلیہ مکرم اسد ملک صاحب ۔ صدر جماعت پٹنی، یوکے) کي نمازِ جنازہ حاضرپڑھائي اور اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ اس نمازجنازہ حاضر کے ساتھ 4؍ مرحومين کي نماز جنازہ غائب بھي اداکي گئي۔
٭…07؍ جون بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے مسجدمبارک اسلام آباد، ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ ميں اخلاص و وفا کے پيکر چند بدري اصحابِ رسولﷺ کي سيرتِ مبارکہ کا تذکرہ فرمايا ۔
دنيا بھر کے مختلف علاقوں ميں مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے احباب کے استفادہ کے ليے امير المومنين حضرت خليفة المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ کے خطبات جمعہ و خطابات کا باقاعدگي کے ساتھ اردو کے علاوہ دس زبانوں ميں رواں ترجمہ ايم ٹي اے پر براہِ راست نشر کيا جاتا ہے۔ ان زبانوں ميں عربي، انگريزي، بنگلہ، جرمن، فرنچ، سواحيلي ، انڈونيشين، ٹوی (Twi) اور یوروبا شامل ہيں۔ جبکہ ايم ٹي اے افريقہ پر الگ سے انگريزي کے افريقي لہجہ (accent)ميں بھي ترجمہ نشر کيا جاتا ہے۔
٭…08؍ جون بروز ہفتہ: حضورِ انور نے آج نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر مکرم محمد لطیف قریشی صاحب ابن مکرم محمد شفیع قریشی صاحب (الکیمسٹ ربوہ۔ حال تھارٹن ہیتھ، یوکے) اور مکرمہ صالحہ محمود صاحبہ اہلیہ مکرم محمود احمد منیب صاحب (سابق مربی سلسلہ۔حال چیم۔ یوکے) کي نمازِ جنازہ حاضرپڑھائي اور اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ اس نمازجنازہ حاضر کے ساتھ 2؍ مرحومين کي نماز جنازہ غائب بھي اداکي گئي۔
٭…09؍ جون بروز اتوار:حضورِ انور نے مسجد مبارک اسلام آباد ميں نمازِ عصر پڑھانے کے بعددرج ذيل 2 نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران نکاحوں کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي۔ نيز فريقَين کو شرف مصافحہ بخشا اور مبارکباد دي۔
٭…عزيزہ سحر ضوفشاں چاند بنت مکرم محمد نور چاند صاحب (لندن) ہمراہ مکرم مبشر احمد ظفری صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم مظفر احمد ظفری صاحب (سٹن، یوکے)۔
٭…عزيزہ عائشہ منور گھمن (واقفۂ نو) بنت مکرم منور احمد گھمن صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم اسامہ احمد صاحب ابن مکرم مبشر احمد صاحب (جرمنی)
ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز
اس ہفتہ کے دوران حضورِ انور نے دو روز دفتري اور دو روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، ذيلي تنظيموں کے صدور ، مرکزی رسائل و جرائد کے مدیران، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہنمائي حاصل کي۔
اس عرصہ کے دوران42؍ فيمليز اور15؍ احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے شرفِ ملاقات کي سعادت پائي۔اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق12؍ ممالک سے تھا جن ميں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، ہالینڈ، بیلجیم، سپین، نیوزی لینڈ، پاکستان، یوکے اور عرب کے کچھ ممالک شامل ہیں۔
اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا
٭…٭…٭
اللهم أيد إمامنا بروح القدس آمين