انڈے، مرغی کا آملیٹ
’’ان پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تم کو دی ہیں کھاؤ‘‘
اجزا (تین افراد کے لیے وقت 8 منٹ )
٭…مرغی کا گوشت بغیرہڈی کے200 گرام (چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا)
٭…کا لی مرچ حسب ذائقہ
٭…نمک:حسب ذائقہ
٭…تیل:ایک چو تھا ئی پیالی
٭…انڈے :تین عدد
٭…ہرا د ھنیا : 100گرام باریک کٹا ہوا
٭…ہری مرچ:ایک عدد(باریک کٹی ہوئی)
٭…ٹما ٹر :ایک عدد (چھوٹے ٹکڑوںمیں کٹا ہوا)
ترکیب:
1۔سب سے پہلے مرغی کے گوشت میں نمک اور کا لی مرچ شامل کرکے فرائی پین میں تھو ڑے سے تیل میں تل کر الگ رکھ دیں۔اب ایک پیا لے میں انڈے نکال کر ان میں نمک،کا لی مرچ ،ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کرکے اچھی طرح پھینٹ لیں۔
2۔پھر ایک فرائی پین میں با قی بچے تیل کوہلکی آنچ پر گرم کر کے اس میں پھینٹے ہوئے انڈے ڈال کر پھیلا دیں اور اس پر مرغی کے گوشت کے ٹکڑے اور ٹماٹر ڈا ل کر ڈھک دیںاور ہلکی آنچ پرکچھ دیرکے لیے پکنے دیں ۔جب پک کر تیار ہو جائے تواس پر ہرادھنیا ڈال کر ڈھکن دے کرچولہا بندکردیں۔ایک منٹ کے بعد آملیٹ تیارہوجائے گا توتہ کر کے گرم گرم پیش کر یں ۔
٭…٭…٭