وزیر اعظم آف نیوزی لینڈ ( ہر میجسٹی جیسنڈا آرڈرن ) کی خدمت میں بطور شکریہ و دعا
تسلیم ہم ہیں کر رہے باعجز و احترام
جیسنڈا نظمِ عدل میں اونچا ترا مقام!
انسانیت نواز ہے کردار آپ کا!
ہے پُر خلوص ، جذبۂ ہمدردیٔ عوام
گھر ہر شہید کے گئی دلجوئی کے لیے
ہاں تعزیت سے کر لیا تو نے دلوں کو رام!
سفاک دہشت گرد کو ہے کر لیا اسیر
ہے قابل صد رشک تیرا حسنِ انتظام!
ہے جچ گئی یہ داوری، داور کی آنکھ میں
یہ خدمتِ مخلوق، یہ ہمدردیٔ عوام
انصاف پروری تری پائے گی اجرِ خیر!
جیسنڈا تیرا تا ابد زندہ رہے گا نام!
بالائے دین و قوم ہے تیری نگاہِ تیز
میدانِ عدل میں ہے تو شمشیرِ بے نیام!
من موہنی ہے آپ کی انسان دوستی!
جاں بخش، دلفروز ہے یہ آپ کا نظام!
ہے قابلِ صد داد تیری داد گستری!
تا بندہ یہ مثال ہے اس میں نہیں کلام
دل جیت کر دکھادیا پَرجا کا آپ نے!
خدمت گزار خلق ، اے خاتونِ نیک نام!
راحت رساں، آرام دہ سایہ ہے آپ کا!
ٹھنڈک فزا ہے چاندنی جوں ازمہِ تمام
کالا دوپٹہ، سوگ کیا، دلجیت وار ہے
ہے غمزدوں کے واسطے تسکین فزا پیام
بے لوث، دلنواز یہ الفت بھرا سلوک
تاریخ ساز کام ہے، تاریخ ساز کام
تسلیم ہم ہیں کر رہے باعجز و احترام
جیسنڈا نظمِ عدل میں اونچا ترا مقام!
انسانیت نواز ہے کردار آپ کا!
ہے پُر خلوص ، جذبۂ ہمدردیٔ عوام
گھر ہر شہید کے گئی دلجوئی کے لیے
ہاں تعزیت سے کر لیا تو نے دلوں کو رام!
سفاک دہشت گرد کو ہے کر لیا اسیر
ہے قابل صد رشک تیرا حسنِ انتظام!
ہے جچ گئی یہ داوری، داور کی آنکھ میں
یہ خدمتِ مخلوق، یہ ہمدردیٔ عوام
انصاف پروری تری پائے گی اجرِ خیر!
جیسنڈا تیرا تا ابد زندہ رہے گا نام!
بالائے دین و قوم ہے تیری نگاہِ تیز
میدانِ عدل میں ہے تو شمشیرِ بے نیام!
من موہنی ہے آپ کی انسان دوستی!
جاں بخش، دلفروز ہے یہ آپ کا نظام!
ہے قابلِ صد داد تیری داد گستری!
تا بندہ یہ مثال ہے اس میں نہیں کلام
دل جیت کر دکھادیا پَرجا کا آپ نے!
خدمت گزار خلق ، اے خاتونِ نیک نام!
راحت رساں، آرام دہ سایہ ہے آپ کا!
ٹھنڈک فزا ہے چاندنی جوں ازمہِ تمام
کالا دوپٹہ، سوگ کیا، دلجیت وار ہے
ہے غمزدوں کے واسطے تسکین فزا پیام
بے لوث، دلنواز یہ الفت بھرا سلوک
تاریخ ساز کام ہے، تاریخ ساز کام