متفرق مضامین

برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات جن کو مسیح الزماں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفائے کرام نے برکت بخشی

بٹالہ کا سفر

1855ء کے لگ بھگ حصولِ تعلیم کے لیے بٹالہ جانا

حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی ایڈیٹر الحکم تحریر فرماتے ہیں کہ

’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے عہدِ شباب میں بٹالہ مولوی سید گل علی شاہ صاحب کے پاس تعلیم کے لیے غدر کے زمانہ کے قریب بھیجے گئے تھے۔ آپؑ کا بٹالہ میں بہت بڑا علیٰ شان مکان تھا۔ میں آپ کی تعلیم کے سلسلہ میں یہ امر لکھ آیا ہوں کہ ابتداء ًسید گل علی شاہ صاحب قادیان میں تعلیم دینے کے لیے آئے تھے۔ اس زمانہ میں وہ میرزا نظام الدین صاحب والے دیوان خانہ کے جنوبی حصہ میں رہا کرتے تھے۔ پھر وہ بٹالہ چلے گئے اور حضرت اقدس ؑ بھی بغرضِ تعلیم وہاں تشریف لے گئے۔ اس وقت آپؑ کے ہم مکتبوں میں مولوی محمد حسین بٹالوی بھی تھے اور لالہ بھیم سین بھی وہیں آپؑ کے ساتھ ان سے پڑھتے تھے۔حضرت اقدس ؑکی پاکیزہ زندگی اور شریفانہ اور غیور طبیعت اورزاہدانہ زندگی سے ذاتی طور پر واقف تھے۔‘‘

(حیاتِ احمدؑ جلد اول صفحہ 334-335 مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی ایڈیٹر الحکم راست گفتار پریس ہال بازار امرتسر نومبر1928ء)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button