خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ 12 ؍ نومبر 2017ء

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 12؍نومبر 2017ء بروز اتوار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت چند نکاحوں کےاعلان کروں گا۔ پہلانکاح عزیزہ حانیہ فرزانہ اختر (واقفۂ نو)کا ہے جو چوہدری محمد سعید اختر صاحب (لاہور)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم سید احسان احمد کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے،جواس سال جامعہ احمدیہ یو کے سے مربی بن کے فارغ ہوئے ہیں۔ سید مبشر احمد صاحب ڈنمارک کے بیٹے ہیں۔ دولہن کے وکیل ان کے ‏ماموں حمید احمد صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ سمیرہ حیات کا ہےجو ظہیراحمد حیات صاحب( لندن)کی بیٹی ہیں یہ نکاح عزیزم ابراہیم احمد (طالب علم جامعہ احمدیہ یوکے)کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے، جو کوثر احمد صاحب ہالینڈ کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اورپھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ سلمانہ پرویز (واقفۂ نو)کا ہے جو خالد پرویز صاحب(Walsall)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم افتخار احمد صیام (واقف نو) ابن طارق سلیم صاحب کے ساتھ بارہ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ فاخرہ خان کا ہے جو طاہر احمد خان(کارکن جامعہ احمدیہ یو کے) کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم شوکت رزا ق ابن عبد الرزاق صاحب (Richmond) کے ساتھ آٹھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر حضور انور نے فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ صبارخ خان کا ہےجو ملک عبد القیوم صاحب (ربوہ) کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم ممتاز احمد مرزا ابن اعجاز احمد مرزا صاحب(Morden) کے ساتھ بارہ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ دولہن کے وکیل جہانزیب خان صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ عروہ عارف کا ہے جو رفیق احمد عارف صاحب کی بیٹی ہیں ۔ یہ نکاح عزیزم ہشام بن سیری صاحب(Morocco)کے ساتھ بارہ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے اس آخری نکاح کے فریقین میں ایجاب و قبول کرواتے ہوئے لڑکے سے انگریزی میں ایجاب و قبول کروایا ۔بعدازاں حضور انور نے ان تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور ان تمام نکاحوں کے فریقین کو شرف مصافحہ عطاء فرمایا۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button