از مرکز

مرکز احمدیت اسلام آباد سے حضرت امیر المومنین کی پہلی مرتبہ بیرون ملک دورہ کے لیے روانگی۔ ’’بیت السبوح‘‘ فرینکفرٹ، جرمنی میں ورود مسعود

02؍جولائی 2019ء بروز منگل کا دن ایک بار پھر جماعت احمدیہ کے لیے ایک تاریخ ساز دن تھا۔امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پہلی مرتبہ بیرون ملک دورہ کے لیے مرکز احمدیت اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔ اس روز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو الوداع کہنے کے لیے کثیر تعداد میں احباب جماعت مرد و خواتین اسلام آباد پہنچے ہوئے تھے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز صبح دس بجے اپنی رہائشگاہ سے باہر تشریف لائے اور دعا کروائی۔ اس کے بعد جرمنی کے سفر کے لیے روانگی ہوئی۔

قافلہ Channel Tunnelکے ذریعہ یورپ کی حدود میں داخل ہوا۔ جرمنی کے شہر Aachen میں کچھ دیر وقفہ کے بعد قافلے کا سفر جاری رہا۔

جرمنی کے مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ساڑھے دس بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا جماعت احمدیہ جرمنی کے مرکز ’’بیت السبوح‘‘ میں ورود مسعود ہوا۔ اِرد گرد کی جماعتوں اور جرمنی کے بعض مختلف شہروں سے مرد و خواتین اور بچوں، بچیوں نے اپنے پیارے آقا کا بڑے والہانہ انداز میں استقبال کیا۔ احباب جماعت اپنے آقا کو خوش آمدید کہہ رہے تھے اور بچے بچیاں مختلف گروپس کی صورت میں نظمیں پڑھ رہے تھے۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی جماعت احمدیہ جرمنی کے مرکز ’’بیت السبوح‘‘ فرینکفرٹ میں ورود مسعود

یاد رہے کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس دورہ کے دوران جلسہ سالانہ جرمنی کو رونق بخشیں گےاور آج کے خطبہ جمعہ سے جلسہ سالانہ جرمنی کا آغاز ہو گا۔

الفضل انٹرنیشنل کی آئندہ کسی شمارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العززیز کے دورہ کی تفصیلی رپورٹ شامل اشاعت کی جائے گی۔ان شاء اللہ۔

……………………………………………………

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button