چکن سجی
اجزاء
چکن پورا مع سکن۔۔۔1کلوگرام
کھانے کا تیل۔۔۔2کھانے کے چمچ
ادرک ،لہسن کا پیسٹ ۔۔۔2،2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس ۔۔۔1کھانے کا چمچ
نمک۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ یا حسب ضرورت
زیرہ پاؤڈر ۔۔۔2کھانے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر۔۔۔2کھانے کے چمچ
کالی مرچ ۔۔۔2کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ ۔۔۔2کھانے کے چمچ
کالا نمک ۔۔۔2کھانے کے چمچ
ٹاٹری ۔۔۔2یا3چٹکی
لونگ پسی ہوئی۔۔۔6عدد
سجی مصالحہ اجزاء
چاٹ مصالحہ ۔۔۔2کھانے کے چمچ
نمک۔۔۔حسب ضرورت
دھنیا پاؤڈر ۔۔۔1کھانے کا چمچ
ترکیب
چکن کو اچھی طرح سے دھو کر خشک کر لیں پھر ایک بیکنگ ٹرے یا ڈش میں سارے اجزاء کو مکس کر لیں اور پورے چکن کو اس مصالحے میں اچھی طرح سے میری نیٹ کر لیں اور تقریباً 8سے9گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ تاکہ مصالحہ اچھی طرح سے اندر تک چلا جائے۔جب 9گھنٹے گزر جائیں تو چکن کو ‘‘پری ہیٹڈ ’’اوون میں 80پر 40سے45منٹ تک یا جب تک چکن گل نہ جائے بیک کریں۔نارمل 45منٹ میں چکن بیک ہو جاتا ہے۔اب چکن کو نکال کر اُس کے اوپر سجی مصالحہ چھڑک دیں۔مزیدار چکن سجی تیار ہے۔ اب اس کوسلاد روٹی، نان یا چاول کے ساتھ سرو کریں۔