خطبہ نکاح 04؍ مئی 2019ء
سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 04مئی 2019ء بروز ہفتہ مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔پہلا نکاح عزیزہ لبیبہ ندرت کا ہے جو حمید احمد بھٹی صاحب (ربوہ )کی بیٹی ہیں۔ان کا نکاح عزیزم وجاہت احمد (طالبعلم درجہ شاہد جامعہ احمدیہ ربوہ)کے ساتھ ایک لاکھ بیس ہزار پاکستانی روپے حق مہر پر طے پا یا ہے۔ جو حفاظت احمد صاحب کے بیٹے ہیں۔ دونوں طرف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں، لڑکی کی طرف سے مبارک احمد بھٹی صاحب اور لڑکے کی طرف سے طاہر محمود مبشر صاحب وکیل ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ نائلہ صنوبر منان کا ہے جو میاں مقصود منان صاحب (کارکن ایم ٹی اے یوکے)کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم عمر محمد رزاق ابن میاں ظفر احمد رزاق صاحب( امریکہ)کے ساتھ پچیس ہزار امریکی ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:
اگلا نکاح عزیزہ نائلہ فرحت کا ہے جو فرحت اللہ ضیاء صاحب (کینیڈا)کی بیٹی ہیں ۔ ان کا نکاح عزیزم محمد احمد شاہد ابن شاہد احمد صاحب (ناروے)کے ساتھ نو ہزار پاؤنڈ حق مہر پرطے پایا ہے ۔ لڑکی کے وکیل ان کے دادا چوہدری ضیاء اللہ صاحب ہیں۔
حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا، ان تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور ان تینوں نکاحوں کے فریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں شرف مصافحہ بھی عطافرمایا۔
(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)
٭…٭…٭