حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ کی مصروفیات مورخہ 22؍ تا 25؍ اگست
مورخہ 22؍ تا 25؍ اگست 2019ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… 23؍ اگست بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے مسجد مبارک، اسلام آباد ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اخلاص و وفا کے پیکر بعض بدری صحابہ رضوان اللّٰہ علیھم اجمعین کی سیرتِ مبارکہ کا دل نشیں تذکرہ فرمایا۔
٭… حضور انور نے آج شام کو اسلام آباد کے مختلف مقامات کا معائنہ فرمایا اور بعض امور کے متعلق ہدایات سے نوازا۔ نیز حضور انور نے اسلام آباد کے احاطے میں موجود بعض خوش نصیب احباب کے گھروں میں تشریف لے جا کر انہیں برکت بخشی۔ ان احباب میں مکرم میجر محمود احمد صاحب (افسر حفاظت خاص)، مکرم فرید الرحمٰن صاحب(وکالت تعمیل و تنفیذ)، مکرم کاشف حمید باجوہ صاحب(دفتر PS)، مکرم ڈاکٹر رضوان اللہ خان صاحب(ٹیلیفون ایکسچینج) ، مکرم ناصر سعید صاحب(حفاظت خاص)، مکرم سردار ہمایوں صاحب (حفاظت خاص)،مکرم خواجہ عبد القدوس صاحب (حفاظت خاص)، مکرم منیر الدین شمس صاحب(ایڈیشنل وکیل التصنیف ) مکرم حافظ اعجاز احمد صاحب (استاد جامعہ احمدیہ و صدر جماعت اسلام آباد)، مکرم محسن اعوان صاحب (حفاظت خاص) اور مکرم منور خان صاحب(حفاظتِ خاص)
٭… 24؍ اگست بروز ہفتہ: آج دیگر دفتری ملاقاتوں کے علاوہ بنگلہ دیش سے آئے ہوئے ایک وفد کی بھی حضور انور کے ساتھ ملاقات تھی۔
٭…حضورِانور نے مسجد مبارک اسلام آباد ميں نمازِ عصر پڑھانے کے بعددرج ذيل 2؍ نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران نکاحوں کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي۔
٭…عزیزہ صنوبر رِجاء خان بنت مکرم عبد المجید خان صاحب مرحوم (لندن) ہمراہ مکرم حافظ احتشام احمد مومن صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم نفیس احمد صاحب (لندن)
٭… عزیزہ عُشمہ ظفر بنت مکرم ظفر اقبال صاحب (لندن) ہمراہ مکرم احمد علی باسل بھٹی صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم محمد احمد سعید بھٹی صاحب (لندن)
٭…آج شام کو فيملي ملاقاتوں کے بعد حضور انور عزیزہ نبا غوری بنت مکرم محمد مبرور صاحب کی تقریب رخصتانہ ميں شرکت کے ليے ایوان مسرور، اسلام آباد میں تشريف لائے۔ عزیزہ کی شادی مکرم سید محمد ابراہیم صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم سید سجاد صاحب کے ساتھ طے پائی۔
٭… 25؍ اگست بروز اتوار: حضورِانورنے مسجد مبارک اسلام آباد میں نمازِ عصرپڑھانے کے بعد ایک نکاح کی تقریب کو برکت بخشی۔ مکرم عطاء المجیب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن)نے نکاح پڑھایا جبکہ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس نکاح کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔
ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز
مورخہ 19؍ تا 25؍ اگست 2019ء کے دوران حضورِ انور نے پانچ روز دفتري اور چھے روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔
اس عرصہ کے دوران 125؍ فيمليز اور96؍ احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 221؍ تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 27؍ممالک سے تھا : آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، امریکہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، گھانا، ہیٹی، مارشل آئی لینڈ، چین، ماریشس، آئرلینڈ، بیلجیم، آئیوری کوسٹ، سیرالیون، نائیجیریا، مالی، ارجنٹائن، تنزانیہ، گوئٹے مالا، ناروے اور بعض عرب ممالک
اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا
٭…٭…٭