حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات مورخہ 02؍ تا 04؍ ستمبر 2019ء
مورخہ 02؍ تا 04؍ستمبر 2019ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…03؍ ستمبر بروز منگل: حضورِانور نے مسجد مبارک اسلام آباد ميں نمازِ عصر پڑھانے کے بعددرج ذيل نکاح کا اعلان فرمايا اوراس کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي۔
٭…عزیزہ شاہدہ زرناب احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم آصف اقبال بسراء صاحب (سوانزی۔ یوکے) ہمراہ مکرم محسن احمد صاحب ابن مکرم وسیم احمد صاحب (کینیڈا)
٭…04؍ستمبر بروز بدھ: حضورِانور نے آج نمازِ ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرم وحید احمد صاحب (ٹوٹنگ ۔ لندن)کي نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 08؍مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
٭…حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نمازِ عصر کے بعد مکرم عطاء العلیم صاحب (آف Liverpool) کی موٹر کو متبرک فرمایا۔
اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا