ارشادِ نبوی
ارشاد ِنبوی ﷺ
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
خدا کے فرشتے ا س وقت تک نمازی کے لیے دعاکرتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ اس جگہ پر رہے جہاں اس نے نماز پڑھی اور جب تک دنیاداری کی باتوں میں مشغول نہ ہو۔ فرشتے دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ! اس کو بخش دے ، اے اللہ! اس پر رحم کر ۔
(صحیح بخاری کتاب الصلوٰۃ )