متفرق مضامین

فالودہ

اجزاء

دودھ…………………………آدھا کلو

کھو یا ………………………1پا ؤ

چینی ……………………حسب ضرورت

پستہ ،با دام (با ریک کٹا ہوا)…………2کھا نے کے چمچ

سبز الا ئچی کے دانے…………حسب ضرورت

کا رن فلور(Cornflour)۔………5 کھانے کے چمچ

تخم بلنگا ……………………حسب ضرورت

تر کیب۔ آئس کر یم

سب سے پہلے دودھ کو ابا لیں ۔اب ابلے ہو ئے دودھ میں کھو یا اور چینی شا مل کر کہ اتنا پکا ئیں کے یہ گاڑھا ہو جا ئے ۔

اب اس میں پستہ با دام ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور چو لہے سے ا تا ر کر ٹھنڈا ہو نے دیں ۔ٹھنڈا ہو نے کے بعد فر یز ر میں رکھ کر جما لیں۔ آئس کر یم تیا ر ہے اب اس کے حسب پسند ٹکڑے کا ٹ لیں۔

فا لو دہ بنا نے کے لیے

فا لو دہ بنا نے کے لیے کا رن فلور کو 1گلاس پا نی میں اچھی طر ح مکس کر یں ۔مکس کر نے کے بعد اس محلو ل کو ایک د یگچی میں ڈا ل کر ہلکی آنچ چو لہے پر ر کھ دیں اور مسلسل چمچ چلا تے ہو ئے ا تنا پکا ئیں کہ کا رن فلو ر کا وا ئٹ کلر ختم ہو جائے خیال ر ہے کہ کا رن فلو ر پکنے کے بعد گا ڑھی لئی کی شکل کا ہو گا ۔اب گر م کا رن فلو ر کو چمچ کی مدد سے موٹے کپڑے میں ڈال کر اس کے نیچے ماچس کی تیلی جتنا سوراخ بنا لیں۔ اب ایک پیا لے میں ٹھنڈا یخ پا نی لیں اور آئس کیوب بھی ڈال لیں، اب اس آمیزے سے بھرے کپڑے کی تھیلی کو ہلکے ہاتھ سے دبا تے ہوئے فالودہ کی سویاں پیالے میں گراتے جائیں۔پانی میں تخم بلنگا ڈال کر مکس کریں اور10سے 15منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔

پیش (serve)کر نے کے لیے پہلے آئس کر یم ڈالیں، پھر تخم بلنگا ڈا لیں اوپر فا لو دہ ڈا ل کر مز ید ایک اسکوپ آئس کریم ڈا لیں ،روح افزاء ڈا لیں اور حسب ذائقہ تھوڑے سے پستے بادام بھی ڈا لیں ۔

گا رنشنگ میں مز ید ا ضا فہ کر نا ہو تو پا ئن ایپل ،سیب اور سٹرابیری کے ٹکڑے ،و یفرز اور ر نگ بر نگے مر بے بھی شامل کیے جا سکتے ہیں ۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button