افریقہ (رپورٹس)

Kijiungeni(تنزانیہ ) میں نئی جماعت کا قیام اور اپنی مدد آپ کے تحت نومبائعین کی تعمیر مسجد

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

الحمدللہ ! اللہ تعالیٰ کی توفیق سے تنزانیہ کے جنوب میں واقع روُوما ریجن میں تبلیغ کا کام جاری ہے اور باقاعدہ ٹیم ورک کے ساتھ معلمین اس میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ گزشتہ کچھ ماہ سے ہماری تبلیغی ٹیم ایک گاؤں میں وقفہ وقفہ سے جارہی تھی۔ اس گاؤں کے پرائمری سکول میں ایک احمدی دوست پڑھاتے ہیں۔ ان کی دعوت پر ہماری ٹیم وہاں پہنچی اور کچھ نوجوانوں کو جماعت کے بارہ میں معلومات سے آگاہ کیا گیا اور ان کے سوالات کے جوابات دیے ۔ اس دن تو کوئی بیعت حاصل نہ ہوئی لیکن ہمارے اگلے پروگرام میں ا للہ تعالیٰ کے فضل سے 13 بیعتیں حاصل ہوئیں ۔اس طرح وہاں مزید سعید روحوں تک پیغام پہنچایا گیا اور اب تک اس گاؤں میں 37 بیعتیں ہو چکی ہیں ۔

نو مبا ئعین ایمان اور اخلاص میں بڑھ رہے ہیں اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسجد کا انتظام بھی کر لیا ہے ۔ ایک نو مبائع دوست نے مسجد کے لیے زمین دی اور باقی احباب جنگل سے لکڑیاں اور گھاس کاٹ کر لائے ۔ اس طرح یہاں باجماعت نمازوں اور نماز ِ جمعہ کے لیے اپنا انتظام ہوگیا ہے۔ ان کے اس جذبہ کو دیکھتے ہوئے مکرم ومحترم امیر و مشنری انچارج صاحب تنزانیہ کی اجازت سے اس گاؤں میں ایک احمدی دوست کا بطور داعی الی اللہ تقرر کیا گیا ہے جو تبلیغی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نومبائعین کی تربیت کا کام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ بچوں کی تعلیمی و تربیتی کلاسز جاری ہیں اور نوجوانوں کی جسمانی سرگرمیوں کے لیے فٹ بال بھی فراہم کیا گیا ہے۔ کھیل کے ذریعہ احمدی نوجوانوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ غیر از جماعت نوجوانوں سے تبلیغی روابط بھی کرنے میں آسانی ہورہی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ نومبائعین کی اس جماعت کو ہمیشہ اپنے سایہ میں رکھے اور انہیں ایمان و اخلاص اور نظامِ جماعت سے تعلق میں مزید بڑھاتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ:ندیم احمد سعید ۔ ریجنل مشنری Ruvuma۔ تنزانیہ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button