ایڈیٹر کے نام خطوط

تعلیم الاسلام اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کی بنیاد سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے رکھی۔

اس مضمون کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ 1909ء میں ہیڈ ماسٹرمدرسہ تعلیم الاسلام قادیان حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ عنہ کی خدمات مدرسہ سے ریویو آف ریلیجنز میگزین کی اسسٹنٹ ایڈیٹری کے لیے منتقل کی گئیں۔ اس موقع پر حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ کو ایڈریس دیا گیا جس کی خبر دیتے ہوئے اخبار الحکم لکھتا ہے:

‘‘….. حضرت صاحبزادہ بشیر الدین محمود احمد صاحب کی تحریک سے سکول کے پُرانے طلباء کی ایک کمیٹی قائم کی گئی اور مولوی صاحب موصوف کو ایڈریس دیا گیا ….. بہر حال اس تقریب پر پُرانے طلباء کی ایک ایسو سی ایشن کی بنیاد رکھی گئی جو مدرسہ کی بہتری اور بھلائی اور پُرانے طلباء میں محبت و اخوت بڑھانے کے لیے کام کرے گی۔اس مبارک تقریب کے بانی حضرت صاحبزادہ صاحب کی یہ خدمت بھی سلسلہ کی تاریخ میں قابل قدر ہوگی، اللہ تعالیٰ اسے بارور کرے، (آمین)’’

(الحکم 28؍ اپریل 1909ء صفحہ 16)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button