پریس ریلیز (Press Release)

پریس ریلیز: امام جماعت احمدیہ عالمگیر کی طرف منسوب کیے جانے والے جعلی خط کی پُرمذمّت تردید

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

(نظارت امورِ عامہ، صدر انجمن پاکستان ربوہ) جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین (ناظر امورِ عامہ) نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حضرت امام جماعت احمدیہ سے منسوب ایک جعلی خط شئیر کیا جا رہا ہے جس میں جماعت احمدیہ کے مربیان کو مخاطب کرتے ہوئے مولوی فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں شامل ہونے کی ہدایت کا ذکر ہے۔

مذکورہ جعلی خط بالکل بے بنیاد اور شر انگیز ہے۔

جماعت احمدیہ اس احمقانہ اور جہالت پر مبنی شر انگیز مہم کی پرزور الفاظ میں تردید کرتے ہوئے مذمت کرتی ہے۔ جماعت احمدیہ کبھی بھی کسی لحاظ سے اس قسم کی سرگرمیوں کی نہ تو حمایت کرتی ہے نہ ان میں ملوث ہوتی ہے۔ اس لیے اس قسم کی سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں ایک محبّ وطن اور پُرامن جماعت کو گھسیٹنا شرم ناک اور مذموم حرکت ہے۔ اس کو ہر حال میں روکا جانا چاہیے۔###

متعلقہ مضمون

تبصرے 5

  1. Al fazal
    13.10.19
    بسم اللہ الرٰ حمٰن الرٰ حیم پیارے حضور ایده اللّه تعالیٰ اور اراکین ادارہ الفضل اور تمام عالمگیر جماعت احمدیہ السلام وعلیکم ورحمة اللّه وبرکاتہ الفضل کے جدید طریقہ سے اشاعت ایک زبردست کوششں ہے دل کو بہت خوشی ہوئی ہے اس طریقہ سے اردو زبان میں پیغام احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام پوری دنیا میں وقت کے جدید تقاضوں کے مطابق جلد اور آسان طریقہ سے پہنچے گا انشاءالله اور دوسرا ہر نیک فطرت انسان کو اپنی اصلاح کرنے اور ایمان کو تازہ کرنے کا موقع ملے گا مزیدبرآں ہر احمدی حبل اللە کی رسی سے ہر وقت اپنے آپ کو مظبوطی سے چمٹائے رکھے گا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اشاعت اسلام کو بڑا جہاد قرار فرمایا ہے اللّه سے دعاء ہے کہ وہ ہمیں حقیقی معنوں میں اپنے دین کا خادم بنائے اور ہم اپنی جان مال وقت اور عزت کو خدا کی راہ میں قربان کرنے والے ہوں آمین

    1. ‏‎ہماری جماعت کا تو ایسی باتوں سے دور کا بھی تعلق واسطہ نہیں۔ ہم تو امن اور پیار و محبت کے پرستار ہیں۔ ہم احمدی اور نام نہاد مولانا کے فسادی دھرنے میں تعاون کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button