امریکہ (رپورٹس)

ارجنٹینا کے شہر Cordoba میں منعقدہ بُک فیئر میں جماعت احمدیہ کی شرکت

(مروان سرور گل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ارجنٹینا)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ارجنٹائن کو مورخہ05سے 22ستمبر2019ء پہلی مرتبہ شہرارجنٹائن کے شہر Cordoba میں منعقدہ بُک فیئر میں شرکت کرنے کی توفیق ملی۔Cordobaارجنٹائن کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ مذہبی حیثیت سے بھی Cordobaارجنٹائن کا ایک نہایت اہم شہر ہے۔جب Spanish rulersاور ان کے ساتھ عیسائی پادری ارجنٹائن پہنچے تو Cordobaشہرسے عیسائی مشن کا آغاز ہوا اور عیسائیت کو ارجنٹائن میں پھیلانے میں مرکزی حیثیت حاصل تھی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے Book Fairنہایت ہی کامیاب رہا اور یہ ایک بہت اچھا تجربہ تھا۔ کئی ہزارلوگوں تک اسلام احمدیت کا حقیقی پیغام پہنچا۔ نیز 100سے زائد روابط قائم کیے گئے جو اسلام کے بارہ میں مزید معلومات حاصل کرناچاہتے ہیں۔
Book Fairکو کامیاب بنانے میں 8مقامی نومبائعین نے غیر معمولی خدمت کرنے کی توفیق پائی ،الحمد للہ۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سےشہر Cordoba میں جماعت احمدیہ کا یہ پہلا پروگرام تھا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button