مقابلہ تیز پیدل چلنا: جامعۃ المبشرین گھانا
اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:
جامعۃ المبشرین گھانا میں طلباء کی صحت برقرار رکھنے کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے جاتے ہیں ۔ ان میں ایک مقابلہ پیدل چلنے کا بھی ہے۔
مورخہ 3؍اکتوبر2019ء بروز جمعرات طلباء کے مابین ‘مقابلہ پیدل چلنا’ منعقد کیا گیا۔ مقابلہ سے قبل اساتذہ اور طلباء کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے اس کے مکمل انتظامات کیے۔ سہ پہر تین بجے دعا سےمقابلہ شروع ہوا۔
اس مقابلہ میں 66 طلباء نے حصہ لیا۔ طلباء کو 12کلومیٹر لمبی مسافت طے کرنا تھی تاہم فیصلہ کرنے کی آسانی کے پیش نظر بجائے سڑک پرمقابلہ کروانے کے طلباء سے فٹ بال گراؤنڈ کے 40چکر لگوائے گئے۔
اس مقابلہ میں گھانا سے تعلق رکھنے والے عزیز م محمد احمد اول، عزیزم احمد بن اسماعیل جونیئر دوم اور عزیزم عبد اللہ کوبِنا سوم قرار پائے۔ اللہ تعالیٰ ان طلباء کے لیے یہ اعزاز مبارک کرے اور انتظامیہ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین