متفرق مضامین

مسجد بیت الحمید،فلڈا، جرمنی

(عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی)

اس مضمون کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

فلڈا شہرجرمنی کےوسط میںواقع ہےاور اس کی آبادی دو لاکھ بیس ہزار کےلگ بھگ ہے۔اس شہر کو عیسائیت کاگڑھ سمجھا جاتا ہے۔ یہاںایک تو چرچ کثرت سے موجود ہیں اور ساتھ عیسائیت کی تاریخ میں جن چرچز کو خاص اہمیت دی جاتی ہے اُن میںسےکئی ایک فلڈا میں ہیں۔اس لیےاس شہر کوFulda Cathedralبھی کہا جاتاہے۔

Fulda Cathedral

یہ شہرانسانی تاریخ کےپرانےشہروں میںشمارہوتا ہے اور اس کے قیام کی تاریخ 744ء بتائی جاتی ہے۔عیسائیت کی مذہبی تعلیم اور روایات سکھانے کے یہاں کئی ایک ادارے ہیں جن کی اہمیت دنیا تسلیم کرتی ہے۔

فلڈا کا نشان

فلڈامیں جماعت کاقیام 1984ء میں عمل میںآیا۔اس کو شروع میں Neuhofکانام دیا گیالیکن11؍فروری 1990ء کو اس کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ایک فلڈا اور دوسری جماعت کو Neuhof ہی رہنے دیاگیا۔مشرقی جرمنی کے بارڈر پرہونے کی وجہ سے جرمنی کےدوبارہ اتحاد کےبعد اس جماعت کو خاص ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق ملی۔

تبلیغ کی غرض سے مشرقی جرمنی کو جانے والے گروپس ان کے پاس قیام کرتے اور ان سے رہ نمائی حاصل کرتے۔

مسجد بیت الحمید، فلڈا

پہلا قافلہ مکرم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب مرحوم کی سر براہی میں گیا تھا اوراُنہوں نے اس علاقے میں متعدد جگہوں پر بآواز بلند اذانیں دیں اوراس سر زمین پر جگہ جگہ اجتماعی دعا کی۔ مسجد کی تعمیر سے قبل تک اس جماعت میں نمازسنٹرقائم رہا۔
مسجد بیت الحمید کا سنگ بنیاد 3؍جون 2013ء کوحضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دست مبارک سے رکھا۔مسجد کا کُل رقبہ3370 مربع میٹر ہےجس میں سے 682مربع میٹرپرمسجد تعمیر کی گئی ہے اور 293مربع میٹرپر دفاتر بنائےگئے ہیں۔213مربع میٹرپر مربی ہاؤس، گیسٹ روم اور تقریبات کےلیےایک چھوٹا ہال بھی تعمیر ہواہے۔ تعمیراتی اخراجات1.7یورو کےقریب ہیں۔

اس مسجدکا افتتاح حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 20؍اکتوبر2019ء کو فرمایا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button