امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ برازیل کی نیشنل بک فیئر میں کامیاب شرکت

(وسیم احمد ظفر۔مبلغ انچارج برازیل)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 3تا 6؍ اکتوبر برازیل کے شہر ریو دی جانئیرو (Rio de Janeiro )میں ایک نیشنل سطح کی مذہبی نمائش منعقد ہوئی جس میں جماعت احمدیہ برازیل نے بھرپور حصہ لیا ۔

جماعت احمدیہ برازیل نے اس سٹال پر 50 زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم، پرتگیزی، انگلش اور بعض دیگر زبانوں میں اہم کتب رکھی تھیں۔ اسی طرح علاوہ دیگر بینرز کے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور حضور انور خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی فوٹو ز کے بڑے بینرز نمایاں جگہ پر آویزاں کیے گئے تھے۔

اس نمائش میں دیگر مذاہب کے علاوہ مسلمانوں کی نمائندگی میں سنی اور شیعہ گروہوں کے مسلمانوں کے سٹال بھی شامل تھے۔ چنانچہ بہت سے لوگ اس حوالہ سے بھی آکر جماعت احمدیہ اور دیگر مسلمان فرقوں میں فرق کے بارہ میں دریافت کرتے رہے جس کی وجہ سے بھی جماعت کا تفصیلی تعارف کروانے نیز حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کے بارہ میں بتانے کا موقع ملتا رہا۔ الحمد للہ

اس دوران پانچ سو سے زائد افراد اور فیملیز نے جماعت کے سٹال کا وزٹ کیا۔ 130 کے قریب نئے روابط قائم ہوئے۔ 1500 کے قریب پمفلٹ تقسیم ہوئے اور 30 کے قریب افراد نے متفرق کتب بھی خریدیں۔

لوگوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ یہاں آپ کے سٹال پر وزٹ اور گفتگو کے نتیجہ میں ہمارے کئی شکوک دور ہوئے ہیں۔ ایک خاتون نے کہا کہ آپ کا ماٹو :‘محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں’ یہی بہت سے سوالوں کا جواب ہے۔

الغرض ایک بڑے شہر میں اس قسم کی نمائش میں حصہ لینے کا یہ پہلا موقع تھا جو ہر لحاظ سے بہت کامیاب رہا ۔ الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ اس کے مثبت اثرات مرتب فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button