ایشیا (رپورٹس)

واقفین نَو پاکستان کا سہ روزہ تربیتی و ورزشی پروگرام

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

الحمدللہ شعبہ وقف نَو مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کو 11تا 13؍اکتوبر 2019ء سہ روزہ وقفِ نَو تربیتی و ورزشی پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ پروگرام میں واقفینِ نَو خدام کو خلافت سے تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خطوط لکھنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ علمی و جسمانی معیار بہتر کرنے کے لیے مقابلہ جات کو بھی اس میں شامل کیا گیا۔ تمام معاونین قائد واقفین نَو کو ہدایات دی گئیںکہ وہ مجالس کی سطح پر معاونین سے رابطہ کر کے اس پروگرام کو پہنچائیں اور اس کو بھر پور اندا ز میں منانے کی کوشش کریں۔ نیز خدام سے انفرادی ملاقات کریں اور ان کی خیریت دریافت کریں۔

مورخہ 11؍ اکتوبر سے پروگرام کا انعقاد انفرادی نماز تہجد سے کیا گیا۔ معاونین وقفِ نَو نے ہدایت کے مطابق واقفین نَو سے رابطہ جات کیے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس 3 دن پر مشتمل پروگرام میں خدام نے علمی و ورزشی مقابلہ جات میں حصہ لیا اور اسی طرح سیمینارز کیرئیر کونسلنگ میں شمولیت اختیار کی۔ معاونین واقفین نَو نے اس کے ساتھ اپنی تجنید کو بھی اپ ڈیٹ کیا اور واقفین نَو خدام کے کوائف فارم بھی فل کرائے۔

دوران ایام کل 747؍خدام نے علمی و ورزشی مقابلہ جات میں حصہ لیا اور 337؍ واقفین نَو خدام کی کیرئیر کونسلنگ کی گئی۔الحمدللہ علیٰ ذلک

ان ایام میں شعبہ وقفِ نَو مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان اور شعبہ وقفِ نَو مجلس خدام الاحمدیہ مقامی کے مابین ایک دوستانہ ماحول میں کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا اور مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ شعبہ وقف نَو پاکستان کے تحت مرکز میں بھی کیرئیر کونسلنگ سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مکرم قمر سلیمان صاحب وکیل وقف نَو نے شرکت فرمائی اور واقفین نَو خدام کی فیلڈ کے انتخاب میں رہنمائی فرمائی۔

13؍اکتوبر2019ء کو یہ تین روزہ پروگرام بخیرو عافیت اپنے اختتام کو پہنچا۔ الحمدللہ علیٰ ذلک۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے وقف کے تقاضا جات کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button