مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

مورخہ 28؍ تا 30؍ اکتوبر 2019ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…28؍ اکتوبر 2019ءبروز سوموار: حضورِانور نے آج نمازِ ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرمہ رشیدہ بیگم صاحبہ (اہلیہ مکرم رانا فضل محمد صاحب مرحوم۔ ربوہ۔ حال یوکے) کی نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ ایک مرحوم کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

٭…30؍ اکتوبر 2019ء بروز بدھ: حضورِانور نے آج نمازِ ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرم شیخ عمر فاروق صاحب (لندن)کی نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 03؍ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

…………………………………………………………………………………………

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button