مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

اس تحریر کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

مورخہ 04؍ تا 06؍نومبر2019ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…06؍ نومبر 2019ءبروز بدھ: حضورِانور نے آج نمازِ ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرمہ عالیہ شہزاد صاحبہ (اہلیہ مکرم علی شہزاد صاحب۔ ہاؤنسلو ساؤتھ، لندن) کی نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ ایک مرحوم کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

(٭…حضور انور نے مورخہ 31؍ اکتوبر بروز جمعرات کو نمازِ مغرب کے بعد مسجد مبارک کے باہر تشریف لاکر ربیع الاوّل کا چاند دیکھ کر دعا کی۔)

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اللہ تعالیٰ کے فضل سے الفضل انٹرنیشنل نے گزشتہ کچھ عرصہ سے ہر لحاظ سے بہت ترقی کی ہے ۔ آپ کے توسط سے مستند جماعتیں خبریں بروقت پڑھنے کی ملتی ہیں ۔ ویب سائیٹ میں بھی کافی جدت پیدا کی گئی ہے اور اسے بڑی خوبصورتی کے ساتھ مزین کیا جاتا ہے ۔ قرآن کریم کی آیت ، حدیث نبوی ، ارشادات عالیہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے اقتباس اور امام وقت کے مختلف ارشادات دل اور روح کی تازگی کا سامان بہم پہنچاتے ہیں ۔
    حضور انور کی مصروفیات کی خبریں، دیگر جماعتی خبروں کے علاوہ بہترین مضامین سے مزین الفضل کا پرچہ ہر لحاظ سے ایمان و ایقان کی تازگی اور دلی مسرت کا باعث ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور ساری ٹیم کو اس کی بہترین جزا عطا فرمائے اور مقبول خدمت دین کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے ۔ آمین

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button