افریقہ (رپورٹس)

کوسٹ ریجن کینیا کی جماعت چبوگامیں جلسہ سیرت النبی ﷺ کا بابرکت انعقاد اور مسجد کی تعمیر

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

اس تحریر کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

مکرم بشارت احمد طاہر صاحب(مبلغ سلسلہ و انچارج کوسٹ ریجن اے ، کینیا)نے اطلاع دی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ 03؍ نومبر بروز اتوار جماعت چبوگا (کینیا)کو ایک کامیاب جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں غیر احمدی اور غیر مسلم احباب سمیت ڈیڑھ صد سے زائد احباب نے شرکت کی۔ جلسہ ہذا میں تلاوت کلام پاک اور نظم کے بعد آنحضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر کی گئیں جن میں حضورؐ کے اخلاق حسنہ اور اسلام کی روح پرور اور پرامن تعلیمات پیش کی گئیں ۔

مہمانان کرام نے جن میں مقامی ایم پی اے کے نمائندہ بھی شامل تھے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسلام کی پر امن تعلیمات اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاکیزہ کردار کو قیام امن اور معاشرے کی ترقی کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ نیز علاقہ ہذا میں جماعت کی علمی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔
مہمانان کرام کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر مشتمل دو سواحیلی کتب کے سیٹ بطور تحفہ دیے گئے جس پر انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔

یہ جماعت گزشتہ سالوں میں قائم ہوئی تھی مگر یہاں مسجد نہ تھی اور احباب جماعت ایک درخت کے نیچے نماز ادا کرتے تھے۔ مگر امسال اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک احمدی بھائی نے مسجد کی تعمیر کے لیے ایک ملین شلنگ کا عطیہ دیا جس سے یہ خوب صورت مسجد تعمیر کی گئی ہے جس میں اللہ کے فضل سے ایک سو سے زائد افراد کے لیے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔فجزاہ اللہ خیرا ً۔

اس مسجد کی تعمیر سے مقامی لوگ بہت خوش ہیں اور تعلیمی تربیتی نیز تبلیغی کاموں میں بہت آسانی پیدا ہو گئی ہے ۔الحمد للہ علیٰ ذالک

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button