مجلس خدام الاحمدیہ و مجلس انصار اللہ نائیجر کی پہلی نیشنل مجالس شوریٰ کا انعقاد
اس تحریر کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:
مجلس خدام الاحمدیہ نائیجر کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنی پہلی مجلس شوریٰ مورخہ 12؍اکتوبر2019ء کو بمقام کونی(KONNI) منعقد کرنے کی توفیق حاصل ہوئی جس میں ملک کے تمام ریجنز کے قائدین کے سمیت کل 71 خدام نے شرکت کی ۔
افتتاحی اجلاس کا آغاز مکرم ممن بیلو صاحب ، صدر خدام الاحمد یہ نائیجر کی زیرصدارت تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد تمام خدام نے صدر مجلس کے ہمراہ خدام الاحمد یہ کا عہد دہرایا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں صدر صاحب خدام الاحمدیہ نائیجر نے انفاق فی سبیل اللہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام خدام کو چندے کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی۔ بعدازاں صدر صاحب خدام الاحمدیہ نائیجر نے مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ کے بارے میں تمام حاضرین کی رائے دریافت کی جس پر تمام حاضرین نے اس بجٹ پراتفاق کیا۔
اختتامی اجلاس مکرم شاکر مسلم صاحب امیرو مشنری انچارج نا ئیجر کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں مجلس خدام الاحمد یہ نائیجر کے نئے صدر برائے سال 21-2019ء کا انتخاب ہوا۔
شوریٰ مجلس انصار اللہ نائیجر
مجلس انصار اللہ نائیجر کی پہلی مجلس شوریٰ مؤرخہ19؍ اکتوبر 2019ء کو بمقام کونی(KONNI) منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے 49 مجالس کے 74 انصار نے شرکت کی۔ افتتاحی اجلاس کا آغاز مکرم موسیٰ الحارث صاحب نائب صدر انصار اللہ نائیجر کی زیرِ صدارت تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد تمام حاضرین نے مکرم نائب صدر صاحب کےہمراہ انصار اللہ کا عہد دہرایا۔ مکرم مسرور احمد چانڈیو صاحب مبلغ سلسلہ ریجن کونی نے‘مجلس انصاراللہ کا تفصیلی تعارف’کے موضوع پر تقر یرکی ، دوسری تقریر مکرم جبرائیل چیمگو صاحب نے ‘ایک ناصر کی ذمہ داریاں’ کے موضوع پر کی۔
بعدازاں صدرصاحب انصاراللہ نائیجر مکرم لوئے سعید و صاحب کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جو انہوں نے آئیوری کوسٹ سے بھیجا تھا۔ اس کے بعد مجلس انصار اللہ نائیجر کےبجٹ سال 2019-20ء کے لیے تجاویز پیش کی گئیں جن سے سب حاضرین نے اتفاق کیا۔
اختتامی اجلاس مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ نا ئیجر کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے کیا گیا جس کے بعدنیشنل صدر مجلس انصاراللہ نا ئیجربرائے سال 21-2019ء کا انتخاب ہوا جس میں 49 مجالس کے 61 انصار نے شرکت کی ۔ دعا کے ساتھ امسال کی مجلس شوریٰ کا اختتام ہوا۔
٭…٭…٭