امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
اس تحریر کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:
مورخہ 11؍ تا 13؍ نومبر2019ء کےدوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کی گوناگوں مصروفيات حسب معمول رہیں۔احباب جماعت سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی صحت و سلامتی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔
ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز
گذشتہ ہفتے مورخہ 4؍تا10؍نومبر کے دوران حضورِ انور نے پانچ روز دفتري اور چھے روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔
اس عرصے کے دوران 78؍ فيمليز اور59؍احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 137؍ تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 11؍ ممالک سے تھا : امریکہ، کینیڈا، پاکستان، انڈیا، جرمنی، بیلجیم، بنگلہ دیش، یوکے اور چند عرب ممالک۔
اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا
٭…٭…٭