مقابلہ فی البدیہہ تقریر بزبا ن اردوجامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا
جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں مورخہ 21؍نومبر کو فی البدیہہ تقریری مقابلہ اردو زبان میں منعقد کروایا گیا۔ جامعہ کے چاروں تعلیمی گروپس سے تین تین طلباء نےاس مقابلہ میں حصہ لیا۔ مکرم ساجد محمود بٹر صاحب اور مکرم سرفراز احمد عدیل صاحب نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے۔ دیگر اساتذہ بھی طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلہ میں موجود تھے۔
جامعہ کے اکثر طلباء جامعہ آکر ہی اردو زبان بولنا، پڑھنا اور لکھنا سیکھتے ہیں مگر اس کے باوجود ابتدائی کلاسز کے طلباء نے بھی عمدہ اور سلیس زبان میں تقاریرپیش کیں۔ الحمد للہ۔ رزلٹ کے مطابق عزیزم فراز یاسین (شفقت گروپ)نے ‘حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولﷺ ’کے موضوع پر تقریر کی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عزیزم ولید احمد(قناعت گروپ)نے ‘اسلام اور عورتوں کے حقوق ’کے موضوع پر تقریر کی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عزیزم عبدالحمید سویری (عدالت گروپ) نے ‘دعا ’کے موضوع پر تقریر کی اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حوصلہ افزائی کا انعام عزیزم جاذب محمود (عدالت گروپ) نے حاصل کیا جنہوں نے ‘‘صفائی’’ کے موضوع پر تقریر کی۔
مقابلہ کے اختتام پر مکرم ساجد محمود بٹر صاحب نے تقریر فی البدیہہ کے حوالے سے طلباء کو ہدایات اور نصائح کیں جس کے بعد رزلٹ کا اعلان کیا اور پوزیشن لینے والے طلباء کو مبارک باد دی۔ مقابلہ کا اختتام دعا پر ہوا۔ الحمد للہ۔
(رپورٹ: انتصار احمد ،استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا)
٭…٭…٭