خطبہ نکاح
خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 21جولائی 2019ء بروز اتوارمسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل نکاح کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
اس وقت میں ایک نکاح کا اعلان کروں گا۔جو عزیزہ غزالہ حفیظ (واقفۂ نو)کا ہے۔حفیظ احمدصاحب (Leamington spa )کی یہ بیٹی ہیں۔ ان کا نکاح عزیزم حنیف احمد مارٹی (واقف نو )جو نوید مارٹی صاحب کے بیٹے ہیں، کے ساتھ پچیس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔
اس کے بعد حضور انور نے لڑکے سے انگریزی میں اور فریق ثانی سے اردو میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔
(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)
٭…٭…٭