ارشادِ نبوی
ارشاد ِنبوی ﷺ
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا۔ کون سا عمل اللہ تعالیٰ کو زیادہ پسند ہے۔ آپؐ نے فرمایا: وقت پر نماز پڑھنا۔ میں نے عرض کی کہ اس کے بعد کون سا؟ آپؐ نے فرمایا: ماں باپ سے نیک سلوک کرنا۔ پھر میں نے عرض کی اس کے بعد کون سا؟ آپؐ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنا۔ یعنی خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت کے لیے پوری پوری کوشش کرنا۔
(بخاری کتاب الجہاد باب فضل الجہاد و السیر)