افریقہ (رپورٹس)

نائجیریا میں ایک نئی مسجد کا افتتاح

(راجہ اطہر قدوس۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل نائجیریا)

محض خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ نائجیریا کو ogun state کے علاقہ Sango میں نئی مسجد کے افتتاح کی سعادت حاصل ہوئی۔

مورخہ 4؍ستمبر 2019ء کو محترم امیر صاحب نائجیریا Azeez Alatoye اور محترم مشنری انچارج افضال احمد روؤف صاحب نے اس مسجد کا افتتاح کیا۔

یہ مسجد ایک مخلص احمدی خاندان Shinaba Family نے جماعت کو donate کی ہے۔ افتتاح کے بعد محترم امیر صاحب نے Shinaba Family کی مختصر خدمات بیان کیں اور ان کا ذکر خیر بھی کیا۔
محترم مشنری انچارج صاحب نے مساجد کے مقاصد بیان کیے اور احباب جماعت کو توجہ دلائی کہ مساجد کو حضور انور کی ہدایات کے مطابق آباد کریں۔ معلم قاسم صاحب نے Yoruba زبان میں خلاصہ بیان کیا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

خدا تعالیٰ اس مسجد کا بننا جماعت کے حق میں بابرکت فرمائے اور ہمیں مساجد کے مقاصد سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button