امریکہ (رپورٹس)
ارجنٹائن میں خدمت انسانیت کے پروگرامز
جماعت احمدیہ ارجنٹائن کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 22؍اور23؍ دسمبر کو محض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر خدمتِ انسانیت کے دو پروگرامز منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مورخہ 22؍ دسمبر کو Buenos Airesکے ایک غریب محلہ میں 100کے قریب ضرورت مند بچوں کے درمیان کھلونے تقسیم کیے گئے۔ علاوہ ازیں اس محلہ میں 12؍فیملیز کو راشن کی اشیاء مہیا کی گئیں۔
مورخہ 23؍دسمبر کو ہمیں Ricardo Gutierrez ہسپتال میں، جس کا Buenos Airesکے بڑے اور اہم ترین children hospitalsمیں شمار ہوتا ہے 60؍کے قریب بچوں کی عیادت کرنے اور ان میں کھلونے تقسیم کرنے کی توفیق ملی۔
خدمتِ خلق کے دونوں پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لیے کُل 6؍افرادِ جماعت اور 7؍غیر از جماعت افراد کا تعاون شامل رہا۔ نیز مقامی onlineنیوز چینل ABC Mundial نے بھی جماعت کے ان رضاکارانہ کاموں کے بارے میں خبر شائع کی۔