ارشادِ نبوی
ہر سجدہ درجہ بڑھاتا ہے
حضرت ثوبانؓ بیان کرتے ہیں کہ مَیں نے رسول کریمﷺ سے اللہ کے محبوب ترین عمل کے بارے میں پوچھا تو آپؐ نے فرمایا:
اللہ کے حضور کثرت سے سجدے کرو کیونکہ ہر سجدہ تمہارا ایک درجہ خدا کے حضور بڑھا دیتا ہے اور ایک برائی تم سے دور کر دیتا ہے۔
(صحیح مسلم کتاب الصلوٰۃ باب فضل السجود حدیث نمبر 753)