متفرق مضامین
برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات
برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات جن کو مسیح الزماں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپؑ کے خلفائے کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین نےبرکت بخشی
1877ء سفرسیالکوٹ میر حسام الدین کی دعوت اور لالہ بھیم سین صاحب کے مکان پر قیام
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی تحریرفرماتے ہیں:
‘‘آخر مرز ا صاحب نوکری سے دل برداشتہ ہو کر استعفاء دے کر 1868ء میں یہاں سے تشریف لے گئے۔ ایک دفعہ 1877ء میں آپ تشریف لائے اور لالہ بھیم سین صاحب کے مکان پر قیام فرمایااور بتقریب دعوت حکیم میر حسام الدین صاحب کے مکان پر تشریف لائے۔’’
(حیاتِ احمدؑ جلد اول صفحہ 81مرتبہ حضرت شیح یعقوب علی صاحب عرفانی ایڈیٹر الحکم۔ راست گفتارپریس ہال بازار امرتسر طبع اولیٰ نومبر1928ء)
…………………………………………………………