مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 16؍ تا 19؍ جنوری 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 17؍جنوری بروز جمعۃ المبارک: آج شام نمازِ عشاء سے قبل نورالدین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دوم ٹھہرنے والی ٹیم Omair XI کی حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ تصویر ہوئی۔

٭…18؍ جنوری بروز ہفتہ: حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج نمازِ ظہر و عصر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر محترمہ امۃ اللطیف نازیہ صاحبہ اہلیہ مکرم ظریف احمد قمر صاحب (بیت الفتوح ساؤتھ۔ یوکے) کي نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 04؍ مرحومين کي نمازِ جنازہ غائب بھي پڑھائي۔

٭…19؍ جنوری بروز اتوار: آج حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نمازِ ظہر سے قبل بستانِ وقفِ نَو میں رونق افروز ہوئے۔9؍ سے 12؍ سال کے واقفینِ نَو بچوں اور بچیوں کے ساتھ ہونے والی یہ دل چسپ نشست نمازِ ظہر سے پہلے اختتام پذیر ہوئی۔

٭… آج شام نمازِ عشاء کے بعد حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ایوانِ مسرور میں تشریف لا کر مکرم رانا خلیق احمد صاحب (ابن مکرم رانا صادق حسین صاحب) اور عزیزہ رابعہ نورین کی تقریبِ ولیمہ کو برکت بخشی اور دعا کروائی۔

ملاقات حضورِ انور ايّدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

حضورِ انور نے مورخہ 13؍ تا 19؍ جنوری 2020ء کے دوران پانچ روز دفتري اور چھ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔

ان ایّام میں 78؍ فيمليز اور 63؍ احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 141؍ تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 14؍ ممالک سے تھا : امریکہ، کینیڈا، جرمنی، ہالینڈ، بیلجیم، آسٹریا، آسٹریلیا، فن لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، پاکستان، بھارت، یوکےاور بعض عرب ممالک۔

اللھم ایّد امامنا بروح القدس

و کُن معہ حیث ما کانَ وانصرہُ نصرًا عزیزا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button