سولہواں نیشنل وقفِ نو اجتماع سوئٹزر لینڈ 2019ء
(نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)سوئٹزر لینڈکا سولہواں ایک روز ہ نیشنل وقفِ نو اجتماع مورخہ 15؍ دسمبر 2019ء بروز اتوار کو نور مسجد ویگولٹینگن میں منعقد ہوا جو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت کامیاب رہا۔ اجتماع میں 50واقفینِ نو، 29واقفات نو اور 50والدین شامل ہوئے۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے مکرم عرفان احمد ٹھاکر صاحب مبلغ انچارج سوئٹزرلینڈ کی صدارت میں ہوا۔ محترم مبلغ انچارج صاحب نے ہمار ے پیارے آقا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا واقفین نو سے خطاب فرمودہ 18؍اکتوبر 2016ء کے اقتباسات پر مشتمل افتتاحی تقریر کی ۔
پونے بارہ بجے علمی مقابلہ جات شروع ہو ئے جو کہ وقفہ برائے طعام و نمازِ ظہر و عصر تک جاری رہے۔
وقفہ کے بعد گروپس میں مقابلہ جات ہوئے۔
ساڑھے تین بجے اجتماع کی اختتامی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے مکرم طارق ولید تارنتسر صاحب نیشنل امیر سوئٹزرلینڈ کی صدارت میں ہوا۔محترم امیر صاحب اور محترم مبلغ انچارج صاحب نے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے واقفین نو بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
نیشنل سیکرٹری وقفِ نو مکرم طلحہ خالد تار نتسر نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی اور پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات پڑھ کر سُنائیں۔
اجتماع کے آخر پر محترم نیشنل امیر صاحب نے اپنے مختصر اختتامی خطاب میں حاضرین کو اپنی قیمتی نصائح سے نوازا اور دعا کروائی۔
دعا کے بعد موجود احبا ب کی گروپ فوٹو ہوئی۔
٭…٭…٭